لاہور(کر ائم رپو رٹر)صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پاکستان پولیس کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش سے جاری ۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ریسلنگ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، جن میں مختلف یونٹس کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ریسلنگ کے مقابلوں میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی، اینٹی رائٹ فورس نے دوسری جبکہ ایس پی یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ووشو مقابلوں میں پولیس لائنز لاہور پہلے نمبر پر رہی، ڈولفن فورس نے دوسری جبکہ اینٹی رائٹ فورس نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ویٹ لفٹنگ میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اینٹی رائٹ فورس دوسرے جبکہ ایلیٹ اسکواڈ لاہور تیسرے نمبر پر رہا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ہر کھیل کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی جائے گی۔چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا کہ پولیس ٹیم کے کھلاڑی مستقبل میں ہر کھیل میں پاکستان کی قومی ٹیموں میں بھی اپنی جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
