Apr 16, 2026
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوںنے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ رواں سال اب تک 13 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ منصوبہ جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
