لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ہفتہ وارجنرل پریڈز کا انعقاد

Apr 14, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ میں شریک دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پریڈ کے دوران سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ خواتین اہلکاروں نے بھی جنرل پریڈ میں حصہ لیا۔   اس موقع پر ضلعی افسران نے کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************