Apr 13, 2026
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار)61ویں نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کو میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان پولیس کی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور لگن سے محکمے کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتنے والے کھلاڑی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)