وزیراعلیٰ کا ویژن،پولیس میں مثبت رویوں کے فروغ کیلئے تربیت کا آغاز

Apr 10, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس میں مثبت رویوں، شائستگی اور عوام دوست کلچر کے فروغ کیلئے خصوصی بیہیویئرل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر صوبہ بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے جامع تربیتی پروگرام جاری ہے جس کے تحت انہیں خصوصی بیہیویئرل ماڈیول کے ذریعے ایک روزہ تربیت دی جا رہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں پولیس افسران و اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاقی، نرم لہجے اور باوقار انداز میں گفتگو کرنے کی خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں جبکہ عوام کو احترام کے ساتھ "سر" اور "میڈم" کہہ کر مخاطب کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 35ہزار 500پولیس افسران و اہلکاروں کو بیہیویئرل ماڈیول کے تحت تربیت دی جا چکی ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*********************