پشاور میں منعقدہ 61ویں نیشنل چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو شکست دے کر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس کی میل ٹیبل ٹینس ٹیم نے اے ایس ایف کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے کے پی ایم (خیبر پختونخوا مرچنٹ) کی ٹیم کو بھی تین صفر سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے 61 ویں نیشنل چیمپئن شپ پشاور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیس سپورٹس کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کی بہترین کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان پولیس ٹیموں کی یہ شاندار کامیابی محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہے اور دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
(روز نامہ انصاف)
*********************
