Apr 07, 2026
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق، مرحوم اے ایس آئی امیر حمزہ کی بیوہ کی بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ اے ایس آئی جاوید اسلم کی تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈرائیور کانسٹیبل تنویر حیات کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ انصاف)
**********************
