ایسٹر کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

Apr 06, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہی اور تمام اضلاع میں سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ا  صوبہ بھر میں ایسٹر کے 3153 مذہبی پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ لاہور میں 647 پروگرامز کی سکیورٹی پر 3 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری، سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات کیے گئے  جبکہ شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************