رحیم یارخان؛ ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھی سمیت سرنڈر کردیا

Apr 05, 2026

رحیم یارخان/صادق آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر/ نامہ نگار)کچہ میں پولیس کی ملٹری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو گورا عمرانی نے اپنے ساتھی فاروق عمرانی سمیت ہتھیارڈال کر خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ملزم پولیس کواغواء برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نےکہا کہ کچہ میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورآخری ڈاکوکے ہتھیار ڈالنے تک کچہ آپریشن جاری رکھا جائیگا۔

(روز نامہ جنگ)

**********************