لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ایسٹر کی آمد کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے تحت لاہور سمیت تمام اضلاع میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی اور حساس مقامات پر تعینات پولیس افسران و اہلکار ہمہ وقت چوکس رہیں۔ ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں 17 ہزار جبکہ لاہور میں 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گے ہیں۔آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن فورس، پولیس ریسپانس یونٹ (PRU) اور ایلیٹ فورس کے دستے مارکیٹوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ عوامی مقامات خصوصاً بازاروں اور تفریحی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے آئی جی نے مزید کہا کہ بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
