گڈ فرائیڈے ‘جمعۃالمبارک ‘ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

Apr 04, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر گڈ فرائیڈے اور جمعۃالمبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،پولیس افسران و جوانوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے فرائض بھرپور تندہی اور فرض شناسی کیساتھ سر انجام دئیے۔ تمام سپروائزری افسران نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادات اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے بھرپور سکیورٹی یقینی بنائے، صوبہ بھر میں 2270 پروگرامز پر 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری، سنائپرز اور کمانڈوز تعینات رہے اور شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران ایسٹر کے موقع پر بھی گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں جبکہ ڈولفن، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کے جوان حساس مقامات کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ ایسٹر کے موقع پر مسیحی مذہبی مقامات کے علاوہ پارکوں اور اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔پر ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران نے جمعۃالمبارک کے موقع پر مساجد کے دورے کئے اور شہریوں کے مسائل سنے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************