نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ‘آئی جی سے ملاقات

Apr 04, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نیشنل مینجمنٹ کورس میں شامل سینئر افسران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں وفد کے ارکان نے آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیشنل سکول آف پبلک پالیسی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج سے آنے والے وفد میں پولیس سروسز آف پاکستان کے سینئر افسران شامل تھے، جن میں شوکت عباس، رانا عبدالجبار اور سجاد حسن خان منج شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد کو پنجاب پولیس کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، سیف سیٹیز اتھارٹی، سمارٹ پولیسنگ، ویلفیئر اور اسٹریٹیجک اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور کمیونٹی سروسز کے مختلف پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اس موقع پر کہا کہ مقدمات کا فوری اندراج، سپیشلائزڈ تفتیش، جدید ٹریننگ اور آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************