چار ڈی ایس پی افسران کے تقرر و تبادلے

Apr 03, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب نے چار ڈی ایس پی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور ذوالفقار علی کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او ننکانہ تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی سکیورٹی II (سول سیکرٹریٹ) لاہور محمد احسان اشرف کو ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور تعینات کیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایس پی (IX) ایس پی یو پنجاب لاہور اسد محمود قریشی کو ڈی ایس پی سکیورٹی II (سول سیکرٹریٹ) لاہور تعینات کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی سکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تنویر احمد کا تبادلہ کر کے ڈی ایس پی ویلفیئر اینڈ پی کیو آر فنانس اینڈ ویلفیئر برانچ سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

*************************