Apr 03, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے پاکستان پولیس کے گالف ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل پولیس آفس میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل شہباز علی کو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر سی سی ٹو اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے گالفرز محمد عامر، شاہزیب اور اللہ محمد کو بھی سی سی ٹو اور کیش ایوارڈز دیے گئے۔ اسی طرح کوئٹہ پولیس کے کھلاڑی شاہد پرویز، عطا محمد اور آصف خان کو بھی کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
(روز نامہ جنگ)
*************************
