آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں‘مسائل حل کرنے کاحکم

Apr 03, 2026

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی اہلیہ کی بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست‘ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل مختار حسین کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست‘مرحوم کانسٹیبل محمد شریف کی بیوہ کی پنشن سے متعلق درخواست پر‘مرحوم ڈرائیور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کی بیوہ کی گزارہ الاؤنس کی درخواست‘مرحوم کانسٹیبل کلیم اصغر کی بیوہ کی بیٹی کی بھرتی کی درخواست‘ریٹائرڈ کانسٹیبل سرفراز حسین کے بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر احکامات جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن ، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************