لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا، تمام پولیس فارمیشنز اور یونٹس کے سربراہان، ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ انتظامی و پالیسی امور، رولز میں ترامیم اور پولیسنگ سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں نئے سب ڈویژنز اور پولیس سٹیشنز کے قیام، حدود کے ازسرِ نو تعین اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے میں شامل امور پر اپنی ٹھوس تجاویز اور مشاہدات پیش کیے۔ آئی جی پنجاب نے انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔تجاویز کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
