Apr 01, 2026
لاہور (کر ائم رپو رٹر) رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 352 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 13 ہزار 967 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 99 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران شرپسند و ملک دشمن عناصر کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 3 رائفلز اور 8 پسٹل برآمد کیے گئے رواں سال صوبہ بھر میں 36 ہزار 139 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن میں 10 لاکھ 68 ہزار افراد کی جانچ پڑتال کی گئی اور 3 ہزار 778 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے 37 کلاشنکوف، 77 رائفلز، 714 پسٹلز، 55 بندوقیں، 8 ریوالور اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
