لاہور جمخانہ کلب میں پولیس افسران کیلئے شاندار گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

Apr 01, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور جمخانہ کلب لاہور میں پولیس افسران کیلئے گالف ٹورنامنٹ کاشاندار انعقاد کیا گیا جس میں لاہور، کوئٹہ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے پولیس کے گالفر کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔پیٹرن پاکستان پولیس گالف ٹیم ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان ٹورنامنٹ کے آرگنائزر تھے ٹورنامنٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد، شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں ریٹائرڈ آئی جیز چوہدری یعقوب، شوکت جاوید، طارق کھوسہ، مشتاق احمد سکھیرا، ریٹائرڈ ڈی آئی جیز پرویز رحیم راجپوت اور چوہدری تصدق نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی وسیم سیال اور ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد بھی شریک ہوئے۔ کراچی پولیس سے ایس ایس پی غلام مرتضیٰ، اسلام آباد پولیس سے عبدالحق عمرانی جبکہ کوئٹہ پولیس سے شاہد پرویز، شاہزیب، عطا محمد، محمد عامر اور آصف خان نے شرکت کی دیگر نمایاں گولفرز میں محمد جاوید، منظور احمد، اصغر علی، مبین، جمشید، شہباز، بابر اور پطرس مسیح سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

(روز نامہ جنگ)

**************************