سی سی ڈی کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی شہادت پر آئی جی پنجاب کا خراجِ عقیدت

سی سی ڈی کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی شہادت پر آئی جی پنجاب کا خراجِ عقیدت
زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، عبدالکریم نے کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی کے بہادر کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کانسٹیبل نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے زخمی ہونے والے سی سی ڈی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی اہلکار کی شہادت اور دیگر اہلکاروں کو زخمی کرنے میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مزید کہا کہ شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی فیملی کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر217)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 31, 2026