ترقی پانے والے 120ڈی ایس پیز کو نئی پوسٹنگ دیدی گئی

Mar 31, 2026

حمد اسلم ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ،زاہد ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ہونگے عبدالواحد اے ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور ،محسن ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے 120 ڈی ایس پیزکو نئی پوسٹنگ دیدی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جن افسروں کو نئی پوسٹنگ دی گئی ہے ان میں محمد اسلم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لاہور،زاہد نواز ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ،عدیل سعید بٹالین سیون پی سی لاہور،عبدالجنید خان ڈی ایس پی چوہنگ ٹریننگ کالج لاہور ،محمد سرور ڈی ایس پی سی آر او انویسٹی گیشن آفس لاہور ،مبشر احمد ڈی ایس پی آپریشنز شاد باغ ،محمد سلیم ڈی ایس پی بھوانہ چنیوٹ ،عبدالواحد اے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور تعینات کئے گئے ہیں،محسن مجید ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زگوجرانوالہ ،ندیم قیصر ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور ،دائود بیگ ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم گوجرانوالہ ،ناصر محمود ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ننکانہ صاحب ،حافظ محمد امجد ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم نارووال ،یاسر علی ڈی ایس پی، ایس پی یو پنجاب لاہور ،عزیز احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زحافظ آباد ،مظہر الحق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آباد ،طارق جاوید ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم چنیوٹ ،صفدر احمد ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ جھنگ ،ذوالقرنین ڈی ایس پی، آر آئی بی فیصل آباد آر پی او آفس ،تمثیل سہیل ڈی ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن ، محمد اختر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وہاڑی تعینات کیا گیا ہے ،دیگرافسروں کو بھی خالی سیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ۔ 
(روز نامہ دنیا)
***********************