ٹریفک قوانین اور جدید نظام پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے،آئی جی

Mar 29, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے جس تسلسل میں رواں سال کے دوران 26 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 لاکھ 56 ہزار 602 چالان کیے گئے اور 5 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 5358 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 28 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس عبدالکریم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت ترین ایکشن لیا جائے۔آئی جی نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے اور حادثات کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات کریں۔

(روز نامہ جنگ)

*********************