Mar 27, 2026
لاہور(نامہ نگار) رواں سال لاہور صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کے خلاف مؤثر ایکشن لیا گیا۔ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر اب تک 6500 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 6221 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر سے 4 لاکھ 30 ہزار 875 پتنگیں اور 11 ہزار 143 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ لاہور میں 2490 ملزمان کو گرفتارکرکے 2363 مقدمات درج کیے گئے۔ 1 لاکھ 7 ہزار 544 پتنگیں اور 3328 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابلِ برداشت نہیں اور اس کیخلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
