رحیم یار خان ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو گڈاکوش نے ہتھیار ڈال دئیے

Mar 26, 2026

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی میں کوش گینگ کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو ظہور عرف گڈا کوش کو اس کے ساتھی سمیت سرنڈر کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خطرناک ڈاکو ظہور عرف گڈا کوش کے سر کی قیمت حکومت پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ کچہ کے علاقوں میں بلا تعطل آپریشن جاری ہے۔ سرنڈر کرنے والے ملزم قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے اور کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انتہائی مطلوب ڈاکو کے سرنڈر پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************