لاہور(نامہ نگار)صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ پولیس اتھلیٹس اورکھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس ، ٹریننگ، ویلفیئر اور میڈیکل سہولیات سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو اور پولیس اتھلیٹس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ ٹیلنٹ ہنٹ اور سٹریٹجک ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے۔ غیر معمولی مہارت رکھنے والے نئے کھلاڑیوں اور اتھلیٹس کو ٹیموں میں شامل کیا جائے۔ سپورٹس مینٹورز کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ قومی اور بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں پولیس اتھلیٹس کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
