آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Mar 25, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے درپیش مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************