رواں سال صوبہ بھر سےمجموعی طور پر 36ہزار 843اشتہاری مجرمان گرفتار

Mar 24, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)عید کے ایام میں پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا، جس کے نتیجے میں رواں سال صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 36 ہزار 843 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور میں بھی پولیس کی کارروائیاں مؤثر رہیں، جہاں 7 ہزار 230 اشتہاری مجرمان، 4 ہزار 312 عدالتی مفرور اور 1 ہزار 826 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

(روز نامہ جنگ)

************************