Mar 24, 2026
لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی خدمت، حفاظت اور انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی ایجنسیز اور شہریوں کے باہمی تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود پنجاب پولیس اپنے فرائض بھرپور ذمہ داری سے ادا کرتے ہوئے محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان کے ہدف کے حصول کیلئے پُرعزم ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
********************