لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عیدالفطر ادا کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران احمر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی آئی جی عمران کشور، ڈی آئی جی انعام وحید سمیت دیگر سینئر افسران، ریٹائرڈ و حاضر سروس اہلکاروں نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے عیدالفطر کے بعد قربان لائنز میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ و اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید افسر کی خدمات اور قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں داروغہ والا میں ارفع کریم ٹاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل بھائیوں غلام مرتضیٰ اور علی رضا کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
