صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں عید گفٹ تقسیم

Mar 20, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس عید الفطر کی آمد پر اپنے شہداء کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر عید گفٹس پہنچائے گئے۔سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر افسران نے شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی بھی پیش کی۔ سینئر پولیس افسران نے شہداء پولیس کے اہلخانہ کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی پہنچایا۔سینئر افسران نے شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خوشی غمی کے لمحات سمیت تمام تہواروں پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭