پنجاب پولیس کے 53سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی

Mar 18, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شارک کمال صدیقی کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن فاروق سلطان،ڈپٹی ڈائریکٹر حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور نے شرکت کی۔اجلاس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔اے آئی جی ایڈمن نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترقی پانے والا سٹاف پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید تندہی اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ کارکردگی،سنیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔ترقی پانے والوں میں ظفر اقبال،عامر علی شاہ،منظور احمد،محمد رمضان،محمد اشرف، علی رضا خان، محمد علی خان،محمد آصف صدیقی،غلام حسین قریشی، صفدر حسین، محمد سرور،شاہد محمود،محمد ریاض،محمد ادریس،محمد طاہر مختار،محمد احسان، محمد ارشد،سخاوت حسین، محمد طفیل، سجاد الحسن، ظفر علی، محمد سہیل ظفر، شوکت حیات، فاروق احمد شاہ، محمد اقبال، ظفر اقبال، سید سجاد حسین شاہ، طارق محمود، محمد آصف، محمد سعید انور، انعام الحق، ارشاد احمد، شمشاد نعیم کاشف، ضیاء رسول، عمران اختر، مہوش سعید، نجم عباس، سید خادم حسین شاہ، اورنگزیب، محمد زاہد، طاہر علی، ظفر حسین شاہ، محمد اسلم، نذیر احمد، زاہد حسین، ظفر اقبال، عابد علی، محمد ناصر، محمد ادریس، محمد عرفان خان، ذوالفقار احمد، عاطف محمود اور محمد رضوان شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭