رمضان المبارک کی 27 ویں شب کے موقع پر مساجد اور عبادت گاہوں میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ہائی الرٹ

Mar 17, 2026

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب کے موقع پر مساجد اور عبادت گاہوں میں شبینہ محافل اور نفلی عبادات کے دوران پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب نے مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ 

(روز نامہ نئ بات)

********************