Mar 15, 2026
لاہو ر(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
(روز نامہ جنگ)
************************