لاہور(کر ائم رپو رٹر)سانحہ رائیونڈ میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکاروں کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر آئی جی پنجاب عبد الکریم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت قوم کا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2018 میں رائیونڈ میں دورانِ ڈیوٹی خودکش حملے کے نتیجے میں پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے تھے آئی جی پنجاب عبد الکریم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور محکمہ پولیس شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************