پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسران اور اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ،آئی جی پنجاب

Mar 14, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسران اور اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور خالد محمود کی محکمہ پولیس کیلئے بہترین خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی خالد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خالد محمود کو محکمہ پولیس میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ، تعریفی لیٹر اور کیش ایوارڈ سے نوازا جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے بھی انہیں اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران نے خالد محمود کو کامیاب مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خالد محمود سنٹرل پولیس آفس میں بطور ڈی ایس پی سکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************