Mar 14, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر جمعۃ الوداع کی عبادات اور یوم القدس کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فرائض ہائی الرٹ ہو کر سرانجام دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 32 ہزار 500 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 83 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضاکار تعینات کئے گئے۔یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی 136 ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر دہشت گرد و شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
(روز نامہ جنگ)
********************