Mar 13, 2026
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 43ایس پیزافسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آبادجہانداد اکرم کو تبدیل کرکے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کرددیا گیا ہے جبکہ وہاں تعینات شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3 سیف سٹی اتھارٹی لاہور ،تقرری کے منتظرایس پی محمد عاصم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس ،اے آئی جی انفامیشن تیکنالوجی (سی پی او)پنجاب لاہور وسیم ریاض کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب جبکہ وہاںتعینات اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ۔
(روز نامہ جنگ)
**************************