پولیس ملازمین‘ اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح:آئی جی پنجاب

Mar 13, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر احمد یار کی بیٹے کیلئے سکالرشپ کی درخواست‘مرحوم کانسٹیبل امتیاز حسین کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کے تبادلے کی منسوخی کی درخواست‘ریٹائرڈ ڈی ایس پی آصف حنیف کی درخواست‘ سب انسپکٹر توقیر احمد کی تبادلے کی درخواست پر ریلیف کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور درپیش مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**********************