پروموشن بورڈ‘پولیس کے 3سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی

Mar 13, 2026

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط پورا اترنے والے تین سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی کے احکامات ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے جاری کئے۔ترقی پانے والے افسران فنگر پرنٹس بیورو انویسٹی گیشن پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور مزید تندہی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ترقی پانے والے افسران میں طارق مسعود، سید اعجاز حسین، اور نثار احمد شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************