Mar 12, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر سے،کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ رہنے اور عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*******************