آئی جی پنجاب عبدالکریم کا پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

Mar 11, 2026

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل عظمیٰ خانم کی مالی امداد کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سٹینوگرافر اظہر شفیق کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح ریٹائرڈ سب انسپکٹر ملک اشرف کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور درپیش مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

(روز نامہ انصاف)

**********************