شہید پولیس کانسٹیبل محمد اکرام کو خراج عقیدت پیش

Mar 07, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے گوجرانوالہ پولیس کے کانسٹیبل محمد اکرام کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے شہید اہلکار کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد اکرام نے شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پولیس فورس کی بہترین روایات کو برقرار رکھا ہے۔ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون اور ویلفیئر سہولیات فراہم کی جائیں۔زخمی کانسٹیبل اکرام الحق کو علاج معالجے کی  بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمی اہلکار کے علاج میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے۔ کانسٹیبل محمد اکرام کامونکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران شہید جبکہ کانسٹیبل اکرام الحق شدید زخمی ہو گئے تھے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************