پولیس رولز کو اپ ڈیٹ کر کے مزید بہتری لائی جائیگی،آئی جی

Mar 07, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس میں پیش رفت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں سے متعلقہ پولیس آئی ٹی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور ان کا دائرہ کار وسیع کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈی آئی جی آئی ٹی نے آئی جی پنجاب کو پولیس کے ڈیجیٹلائزیشن اقدامات اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ،اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے اشتراک سے قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، تعلیمی اسناد سمیت دیگر دستاویزات کی آن لائن تصدیق کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ انیشیٹو کے تحت پولیس رولز کو اپ ڈیٹ کر کے آئی ٹی پلیٹ فارمز میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایم ڈی سیف سٹیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، اے آئی جی آئی ٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************