پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ فروری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Mar 06, 2026

: پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت، تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ فروری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پی ایچ پی نے جدید ٹیکنالوجی، مؤثر حکمتِ عملی اور مستعد پولیسنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں نمایاں اقدامات کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے شاہرات پر 4.6 ملین افراد کو چیک کیا جبکہ دوران چیکنگ 409 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ صوبہ بھر کی شاہرات پر 2.7 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 164 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں۔ ماہِ فروری کے دوران ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 17 ہزار 987 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دھواں چھوڑ کر سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی 27 ہزار 100 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(روز نامہ انصاف)

**********************