پولیس فورس‘اہلخانہ کی فلاح و بہبود‘رواں سال 43کروڑ سے زائد خرچ

Mar 05, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے رواں سال اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے 43 کروڑ 17 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ ویلفیئر فنڈ سے مختلف مد میں مالی معاونت فراہم کی گئی ، پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 15 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 10 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور دیگر ذرائع سے حاصل آمدن کے ذریعے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************