آئی جی پنجاب سے ڈی جی انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملاقات

Mar 01, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن(ر)فرخ عتیق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی پیرا نے اتھارٹی کے اغراض و مقاصد، درپیش چیلنجز اور نمایاں کامیابیوں سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پیرا عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک شاندار اور مؤثر منصوبہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فیز ون میں پیرا کو تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فراہم کیے گئے جبکہ فیز ٹو میں مزید ہیومن ریسورس اور بہترین تربیت فراہم کی جائے گی۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************