غیر قانونی مقیم مزید32ہزار 588افغانی باشندے ڈی پورٹ

Feb 28, 2026

لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے اب تک 32 ہزار 588 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 32 ہزار 588 افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کا عمل جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6 ہزار 661 خواتین اور 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق 10 ہزار 419 افراد ایسے تھے جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھا، 11 ہزار 98 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 11 ہزار 71 افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************