کانسٹیبل مدثر حسین کی برسی پر پولیس دستے کی شہید کی قبر پر سلامی پیش

Feb 25, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات چکوال کے رہائشی شہید کانسٹیبل مدثر حسین کی 17ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تقریب کے موقع پر پنجاب کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی لحد پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل مدثر حسین نے 2009ء میں سرگودھا میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************