انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کا پولیس ملازمین اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور شہداء کی فیمیلیز کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹرز ضرار احمد خان اور مطیع اللہ کی پروموشن سے متعلق درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کوریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی شیخ فیاض احمد کی سنیارٹی بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو زیرِ غور لا کر قواعد کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔مرحوم سب انسپکٹر محمد طاہر کے بیٹے کی تعلیمی سکالرشپ سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح مرحوم وائرلیس کانسٹیبل فرقان علی کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کیلئے سکالرشپ کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کوریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔اے ایس آئی مقصود شاہد کی اپیل شنوائی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کوریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔شہید کانسٹیبل کی ہمشیرہ کی مراعات کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کوریلیف کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************************
