پنجاب پولیس انٹرن شپ کے 13 ویں بیج کا باقاعدہ آغاز

Feb 24, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا یوتھ انگیجمنٹ پروگرام جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس انٹرن شپ کے 13 ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ انٹرن شپ کے 13 ویں بیج میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مختلف ڈگری پروگرامز سے تعلق رکھنے والے 35 طلبا و طالبات شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ نے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

************************