Feb 22, 2026
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ماہِ صیام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 337 سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 9 ہزار 597 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 15 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک صوبہ بھر میں 17 ہزار 742 سرچ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
